ایران

فلسطینیوں کا قتل عام انسانی حقوق کی پامالی ہے انسانی حقوق کونسل میں روح اللہ دہقانی کا بیان

شیعیت نیوز: ایران کے نائب صدر برائے سائنس و ٹیکنالوجی روح اللہ دہقانی نے جنیوا میں حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں نہتے اور بے گناہ فلسطینی عوام کے قتل عام کو انسانی حقوق کی کھلی پامالی قرار دیا ہے ۔

ارنا کے مطابق ایران کے نائب صدر برائے سائنس ٹیکنالوجی روح اللہ دہقانی نے جمعرات کو جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب میں رکن ملکوں کے نمائندوں سے غزہ میں فوری اور دائمی جنگ بندی کی حمایت کی اپیل کی ۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے عالمی سطح پر کئے جانے والے مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی عوام کا قتل عام جاری رکھا ہے۔

گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھی غزہ میں جنگ بندی کے لئے عرب ملکوں کی مجوزہ قرار داد پاس کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں : سید حسن نصراللہ کی تقریر سے صیہونی حلقوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، محمد الحاج موسی

لیکن غاصب صیہونی حکومت نے مغربی ملکوں کی بھر پور حمایت سے غزہ میں مظلوم عوام ، عورتوں اور بچوں کے بے رحمانہ قتل عام کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

ایران کے نائب صدر برائے سائنس وٹیکنالوجی نے ’’انسانی حقوق کی پیشرفت میں سائنس و ٹیکنالوجی کے کردار‘‘ کے موضوع پر ہونے والے اجلاس سے خطاب میں ایران کی تاریخ و تمدن میں علم و دانش کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ، مختلف سائنسی علوم کی پیشرفت میں ، ابو ریحان بیرونی، خوارزمی، ابن سینا، رازی اور عمرخیام جیسے عظیم دانشوروں اور سائنسدانوں کے کردار پر روشنی ڈالی ۔

انھوں نے کہا کہ ایران نے ٹیکنالوجی اور ایجادات کے میدان میں فعال اکو سسٹم وجود میں لاکر نالج بیسڈ کمپنیوں کے لئے ترقی و پیشرفت کے مواقع فراہم کئے ۔

ایران کے نائب صدر برائے سانئس وٹیکنالوجی روح اللہ دہقانی نے اپنی تقریر میں بتایا کہ کرونا وبا کے دور میں ایران کی نالج بیسڈ کمپنیوں نے ویکسین اور دواؤں کی تیاری اور پیشرفتہ معالجے میں بنیادی کردار ادا کیا اور کورونا وبا ختم کرنے کی عالمی مہم میں نمایاں مدد کی ۔

روح اللہ دہقانی نے کہا کہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیاں کورونا وبا کے دوران بھی جاری رہیں، اس کے باوجود ہم نے اس وبا کو ختم کرنے میں بین الاقوامی سطح پر بھر پور تعاون کیا، اپنی ایجادات دوسرے ملکوں اور عالمی اداروں کے ساتھ شیئر کیں اور ثابت کیا کہ ایران پوری دنیا میں انسانی معاشروں کی رفاہ وآسائش اور انسانی حقوق کی سطح بلند کرنے میں فعال کردار ادا کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button