اہم ترین خبریںپاکستان

پاراچنار، دہشت گردوں کی شناخت ظاہر ہوگئی، انتہائی تشویش ناک اور حیران کن شواہد منظر عام پر آگئے

واضح رہے کہ پاراچنار پاکستان کا وہ انتہائی حساس سرحدی علاقہ ہے جہاں چڑیا بھی سکیورٹی فورسز کی مرضی کے بغیر پر نہیں مارتی

شیعیت نیوز: پاراچنار میں دہشت گردی اور شیعہ قتل عام میں ملوث دہشت گردوں کی شناخت ظاہرہوگئی، انتہائی تشویش ناک اور حیران کن شواہد منظر عام پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پہواڑ ، علی زئی پارہ چنار پر حملہ کرنے والےدہشت گردوں کے لشکر سے گرفتار ہونے والے 8 طالبان اور افغان شہریوں کی شناختی دستاویزات اور سرکاری و نیم سرکاری اسلحہ عوام کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔

دہشت گردوں کی ان شکاختی دستاویزات اور اسلحے سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ ان دہشت گردوں کو ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں موجود بعض کالی بھیڑوں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خانیوال میں توہین کے جھوٹے الزام میں شیعہ نوجوان قتل ،قاتل گرفتار

واضح رہے کہ پاراچنار پاکستان کا وہ انتہائی حساس سرحدی علاقہ ہے جہاں چڑیا بھی سکیورٹی فورسز کی مرضی کے بغیر پر نہیں مارتی، ہر شخص سخت تلاشی کے بعد شہر میں داخل ہوتا ہےجس کی تصویر بھی خبر کے ساتھ نمایاں ہیں۔

ایسی صورتحال میں دہشت گردوں کا باآسانی پاراچنار میں بھاری سرکاری ونیم سرکاری اسلحے کے ہمراہ داخل ہونا اور دہشت گرد کارروائیاں کرنا ہزاروں سوالوں کو جنم دیتا ہے۔

دہشت گردوں کے حوالے سے ایسے ہوشربا انکشافات سامنے آنے کہ بعد پاراچنار میں متعین سکیورٹی اداروں کو اپنے اندر موجود کالی بھیڑوں کو تلاش کرکے ان کے خلاف سخت کاروائی کرنا ہوگی تاکہ علاقائی امن وامان کو برقرار رکھا جاسکے اور عوام کے دلوں سے اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عزت وتکریم کم نا ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button