لبنان

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی چھاؤنی پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ ، ڈرون تباہ

شیعیت نیوز: حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے العباد سینٹر کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 7 نے بھی لبنان کی طرف سے المنارہ کے علاقے میں فوجی مرکز کی طرف ٹینک شکن میزائل داغنے کی اطلاع دی ہے۔

اسی دوران جنوبی لبنان میں المیادین کے نامہ نگار نے الجبین اور یارین کے مضافات میں صیہونی حکومت کے آرٹلری حملے کی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ، مقاومتی تنظیموں اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ایک صہیونی فوجی ہلاک

المیادین کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ اس نے جنوبی سرحد پر صیہونی حکومت کا ایک ڈرون مارگرایا ہے۔

حزب اللہ نے اس سے پہلے شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع مارگلیوت نامی علاقے میں صیہونی اہداف کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنانے کی خبر دی تھی۔

المنار ٹی وی نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں طبریا کی فضا میں ایک دھماکے کی آواز سنی جانے کی خبر دی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں : سید حسن نصر اللہ کیا اہم اعلان کریں گے؟امریکہ کو انتظار،صہیونیوں میں تشویش /خصوصی رپورٹ

حزب اللہ لبنان نے غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے ہولناک جنگی جرائم نیز عورتوں اور بچوں کے قتل عام کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں بہت سے صیہونی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے آغاز سے ہی لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر حزب اللہ لبنان اور غاصب صیہونی فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button