جنگل کا قانون ! توہین صحابہ کے جھوٹے الزام میں ایک اور شیعہ نوجوان بےدردی سے شہید
ذرائع کے مطابق مقتول عمیر کے قاتل طاہر مغل نے اعتراف جرم کرتے ہوئے مقامی تھانے میں اپنی گرفتاری دےدی ہے۔

شیعیت نیوز: پاکستان میں جنگل کا قانون عروج پر پہنچ گیا ہے، توہین صحابہ کے جھوٹے الزام میں ایک اور شیعہ نوجوان کوبےدردی سے شہید
کردیاگیا۔ مقتول کی شناخت عمیر ولد زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خانیوال پنجاب کے علاقے مخدوم پور میں سفاک ناصبی دہشت گرد نے توہین صحابہ کے جھوٹے الزام میں فائرنگ کرکے عمیر ولد زاہد کو شہید کردیا۔
ذرائع کے مطابق مقتول عمیر کے قاتل طاہر مغل نے اعتراف جرم کرتے ہوئے مقامی تھانے میں اپنی گرفتاری دےدی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ، مقاومتی تنظیموں اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ایک صہیونی فوجی ہلاک
واضح رہے کہ گذشتہ سال 10 محرم الحرام کے جلوس کے دوران عمیر پر توہین صحابہ کا جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئےمقدمہ درج کروایا گیا تھا اور پولیس نے عمیر کو گرفتار کرلیا تھا۔
عدالت سے ضمانت پر رہائی کے بعد آج عمیر کو مخدوم پور کے علاقے میں طاہر مغل نامی ناصبی دہشت گرد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
پاکستان میں قانون اور انصاف نام کی کوئی شہ باقی نہیں بچی، یہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا فلسفہ رائج ہے، نا ہی حکومتی رٹ کہیں نظر آتی ہے نا ہی قانون کی حکمرانی ہر شخص خود قاضی اور خود منصف بناپھر رہا ہے ۔