اہم ترین خبریںلبنان

سید حسن نصر اللہ کیا اہم اعلان کریں گے؟امریکہ کو انتظار،صہیونیوں میں تشویش /خصوصی رپورٹ

 شیعت نیوز:حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصر اللہ  جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے خطاب کریں گے۔

ان کا خطاب براہ راست پوری دنیا میں دیکھا جائے گا۔

سید حسن نصر اللہ حماس اسرائیل جنگ کے دوران پہلی بار خطاب کریں گے ۔

صہیونی طاقتوں پہ سید حسن نصر اللہ کی معنی خیز خاموشی  نے لرزہ طاری کیا ہوا ۔

آخر وہ اپنے خطاب میں کیا کہنے والے ہیں اسرائیلی فوج میں تشویش پائی جارہی ہے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس اور تل ابیب اس امر کا جائزہ لے رہے ہیں کہ سید حسن نصر اللہ اپنے خطاب میں کیا کہیں گے ان کی تقریر کے اہم پوائنٹس کیا ہوں گے؟

کیا وہ کوئی اہم اور فیصلہ کن اعلان بھی کریں گے ؟

ایسے کئی سوالات مسلم ممالک اور دشمن ممالک میں فردش کر رہے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑچکی ہے کہ سید عزیز کیا اعلان کریں گے۔

خطاب سے پہلے دو ٹیزر بھی جاری کے گئے ہیں

مغربی میڈیا کے مطابق حزب اللہ اس موقع پر غزہ میں اپنی مزاحمت کو بڑے پیمانے پر جاری رکھنے کا اعلان بھی کرسکتی ہے

ایک رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کو جمعہ سے پہلے غزہ میں بمباری  بند کرنے  کی تنبیہہ کی ہے تاہم ایسے بیانات کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کے بیان میں ایک ایک  لفظ سچ ہوتا ہے وہ جو کہتے ہیں وہی کرتے ہیں وہ ایک بار جس چیز کا ارادہ کرلیں وہ کرگزرتے ہیں ۔

اب کی بار وہ کیا فیصلہ کریں گے  عالمی سطح پہ انتظار کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button