اہم ترین خبریںلبنان

غاصب اسرائیلی حکومت کو حزب اللہ کی سخت دھمکی

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان نے آج ’’راہ قدس‘‘ کے زیر عنوان ایک ویڈیو جاری کرکے غاصب اسرائیلی حکومت کو دھمکی دی ہے۔

ارنا کے مطابق یہ ویڈیو فلم اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ لبنان کے میڈیا سیل نے جاری کی ہے۔

یہ ویڈیو فلم قبلہ اول مسجد الاقصی اور شہر قدس کے مناظر سے شروع ہوتی ہے اور اس میں اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ لبنان کی فوجی مشقیں دکھائی گئي ہیں۔

حزب اللہ لبنان کی جاری کردہ اس ویڈیو فلم ميں آگے چل کر غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج پر حزب اللہ لبنان اور استقامتی فلسطینی گروہوں کے حملوں اور صیہونیوں کے بھاگنے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : طوفان الاقصی آپریشن، صیہونی حکومت کو دوسرا بڑا دھچکا ہے، سید ہاشم صفی الدین

حزب اللہ لبنان کی ویڈیو فلم میں اس کے بعد موجودہ جنگ میں غاصب اسرائیلی حکومت کے فوجیوں پر فلسطین کی استقامتی تحریک حماس اور لبنان کی استقامتی تحریک حزب اللہ کے حملوں اور میدان جنگ سے صیہونیوں کے فرار ہونے کی تصویریں نظر آتی ہیں۔

اس ویڈیو فلم کے ایک منظر میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں، اڈوں ، ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو استقامتی محاذ کے کورنیٹ میزائلوں کا نشانہ بنتے دکھایا گیا ہے۔

اس ویڈیو فلم کے آخر ميں حزب اللہ لبنان کے ان شہیدوں کے جنازے کے جلوس دکھائے گئے ہیں جو راہ قدس میں شہید ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن شروع ہونے کے بعد حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی شہروں اور بستیوں پر توپ خانے اور راکٹ حملوں کا آغاز کردیا تھا۔ ان حملوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے بلکہ اب ان حملوں کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے اور حزب اللہ کے مجاہدین زیادہ رینج والے میزائل استفادہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button