اہم ترین خبریںایران

صہیونیوں کو زمینی کارروائی میں طوفان الاقصی سے بھی بدتر شکست اٹھانی پڑی، صدررئیسی

شیعیت نیوز: صدر سید ابراہیم رئیسی نے غزہ پر زمینی کارروائی میں صیہونیوں کی شکست کو استقامتی محاذ کے طوفان الاقصی میں اس کی شکست سے بھی بڑی شکست قرار دیا ہے۔

ارنا کے مطابق ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے الجزیرہ ٹی وی سے خصوصی انٹرویو میں غزہ پر غاصب صیہونیوں کی وسیع زمینی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں نے غزہ پر وسیع فضائی، سمندری اور زمینی حملہ کیا لیکن امریکہ اورچند یورپی ملکوں کی ہمہ گیر مالی اور اسلحہ جاتی حمایت کے باوجود پسپائي پر مجبور ہوگئے۔

انھوں نے کہا کہ صیہونیوں کی یہ شکست طوفان الاقصی میں ان کی شست سے بھی بڑی اور بہت ہی سنگین شکست ہے کیونکہ پہلی شکست میں انھوں نے دعوی کیا کہ یہ آپریشن اچانک کیا گیا لیکن دوسری شکست ایسی حالت میں ہوئي ہے کہ سر تا پا مسلح صیہونی فوج نے پوری تیاری کے ساتھ غزہ پر حملہ کیا اور استقامتی محاذ نے اس کو پسپائی پر مجبور کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : بس کرو! امریکی نائب صدر کو ایران کے ترجمان وزارت خارجہ کا جواب

صدرسید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ یہ عظیم فتح خدا نے فلسطینی قوم کو عطا فرمائي ہے۔

انھوں نے ایران کی جانب سے جنگ غزہ کے تعلق سے امریکیوں کے پیغامات کے جواب کے بارے کہا کہ امریکیوں کے پیغامات کا استقامتی گروہوں کی جانب سے آشکارا اور کھلا جواب دیا گیا، لیکن عجیب بات یہ ہے کہ امریکی دوسروں سے کہتے ہیں کہ کوئي اقدام نہ کریں، لیکن خود دنیا والوں کی آنکھوں کے سامنے، کھلے عام، غزہ کے خلاف جنگی جرائم کے لئے صیہونیوں کو اسلحے اور جنگی وسائل فراہم کرتے ہیں ۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ انسانی حقوق کے دعویدار امریکی حکام جو غزہ میں انسانیت سوز جرائم کے لئے انسان دشمن جعلی صیہونی حکومت کو جنگی وسائل دے رہے ہیں، دنیا کی اقوام اور خود اپنے عوام کے لئے ان کے پاس اس کا کیا جواب ہے؟

انھوں نے کہا کہ آج فلسطینی عوام کی استقامت کا مطلب، قتدرتمندی کی حامل مظلومیت ہے اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے بقول فلسطینی عوام کو طاقتور اور توانا مظلوم عوام کہنا چاہئے ۔

انھوں نے کہا کہ یہ حوصلہ اورعزم و ارادے کے ساتھ یہ جذبہ اورپائیداری یقینا، فلسطینی قوم اور استقامتی محاذ کے لئے فتح و کامیابی رقم کرے گی۔

صدر ایران نے کہا کہ آج ارادوں کی جںگ میں، ایک طرف ستم رسید مظلوم فلسطینی قوم ہے جو صیہونیوں اور امریکیوں کے مظالم کا نشانہ بنی ہوئی ہے اور دوسری طرف مستکبرین، ظالمین، وقت کی فرعونی قوتیں یعنی امریکہ، صیہونی حکومت اور چند یورپی ممالک ہیں، اور مجھے شک نہیں ہے کہ اس جنگ میں ، فلسطینی قوم کا آہنی ارادہ جیتے گا اور مستقبل فلسطین اور فلسطینی عوام کا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button