اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل کو بڑا جھٹکا

 شیعیت نیوز: حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل کو ایک اور بڑاجھٹکا لگ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگ ایجنسی نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ منفی کر دی۔

ایس اینڈ پی کے مطابق لڑائی پھیلی تو اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کے ستون ہماری توقعات سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز کے مطابق موجودہ لڑائی اسرائیلی معیشت پر دور رس منفی نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔

اسرائیل کے تین سو اہم ماہرین اقتصادیات نے اسرائیل کو جاری جنگ کے حوالے سے معاشی چیلنجوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے لیے آنے والے دنوں میں دسیوں ارب شیکل کے اخراجات کرنا پڑیں گے۔

ان ماہرین معیشت کے مطابق حکومت کو اپنے غیر ضروری خرچے فوری طور پر کم کرنے چاہییں۔

اسرائیلی ماہرین معیشت نے اس بارے میں وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر خزانہ بیزالیل سموتریچ کو ایک انتباہی خط لکھا ہے۔

معاشی مسائل کے بڑھنے کا انتباہ کرنے والے ماہرین معیشت میں سابق گورنر بنک آف اسرائیل بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button