ایران

اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کی مذمت اہم ہے، صدر رئیسی

شیعیت نیوز: ایران کے صدر نے تسلط پسند نظام کی تمام تر کوششوں اور دھمکیوں کے باوجود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں اکثریت سے قرار داد کی منظوری کو اہم قرار دیا ہے۔

ارنا کے مطابق اتوار کی شام صدر سید ابراہیم رئیسی کی صدارت میں تشکیل پانے والے کابینہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے غزہ کی صورت حال اور صیہونی حکومت کے جرائم کی روک تھام کے لئے ایران کے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

حسین امیر عبداللّہیان نے آپریشن طوفان الاقصی کو غاصب صیہونی حکومت کے پیکر پر غزہ کے محصور فلسطینیوں کا بہت ہی کاری فوجی ، سیکورٹی اور سیاسی وار قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ اس وار کی تاثیرات اتنی زیادہ ہیں کہ امریکہ کے بعض حلقوں نے اس کو صیہونی حکومت کا سیاسی اور سیکورٹی شیرازہ بکھرجانے سے تعبیر کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر چہ امریکہ نے غاصب صیہونی حکومت کی ختم ہوجانے والی حیثیت کو بحال کرنے کے لئے اس کی جنگی مشینری نیز سیاسی، ابلاغیاتی اور سیکورٹی مینیجمنٹ کی کمان سنبھال لی ، لیکن میدان جنگ میں بالادستی بدستور فلسطین کے استقامتی محاذ کے مجاہدین کو حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ناقابل شکست اسرائیل کے دعوے کی قلعی کھل گئی، ناصر کنعانی

انھوں نے کہا کہ غزہ کے اندر داخل ہونے کی کوششوں میں بھی صیہونی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے اور اب تک اس کی یہ کوشش ناکام رہی ہے۔

حسین امیر عبداللّہیان نے کہا کہ استقامتی فلسطینی محاذ کے لیڈران کے مطابق اگر یہ صورت حال جاری رہی تو غزہ غاصب صیہونی فوجیوں کے لئے ایک ایسی دلدل میں تبدیل ہوجائے گا جس میں وہ دھنس جائيں گے۔

کابینہ کی اس میٹنگ میں صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ غزہ کے عوام مظلومیت کے باوجود پائیداری اور استحکام کے ساتھ صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں۔

انھوں نے غزہ پر صیہونی فوج کے حملے کو پسپا کرنے میں استقامتی محاذ کے سپاہیوں کی مجاہدت کو ایک عظیم رزمیہ کارنامہ قرار دیا اور کہا کہ استقامتی فلسطینی محاذ کے جوانوں نے چند ہفتے کے اندر صیہونی حکومت پر یہ دوسری شکست مسلط کی ہے جو پہلی شکست سے زیادہ سںگین ہے۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے مظلوم فلسطینی عوام کی دنیا کے تمام مسلمانوں اور حریت پسندوں کی جانب سے حمایت جاری رہنے کا ذکر کیا اور تسلط پسند ںظام کی تمام تر کوششوں، ملکوں کو لالچ دلانے اور دھمکیاں دینے کے باوجود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صیہونی حکومت کی مذمت میں قرار داد کی منظوری کو اہم قرار دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ صیہونی حکومت کے حملے اور وحشیانہ جرائم روکنے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی کوشش اہم ہے جو نتیجہ بخش ہونے تک جاری رہنی چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button