ایران

ناقابل شکست اسرائیل کے دعوے کی قلعی کھل گئی، ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ناقابل شکست ہونے کا بھرم ، صرف دنیا والوں کی نگاہوں میں ہی نہیں بلکہ صیہونی شہریوں کی آنکھوں کے سامنے بھی ٹوٹ گیا۔

ارنا کے مطابق ناصر کنعانی نے اپنے ایکس پیج پر لکھا کہ# بچوں_ کی قاتل_صیہونی حکومت_ کے جرائم پیشہ لیڈران اپنی فوج کی توانائي سے اتنے بے اعتماد ہیں کہ #غزہ کی حدود میں داخل ہونے کے قریب جس کا وہ دعویٰ کررہے تھے، علاقے کا انٹرنیٹ کاٹ دیا تاکہ شکست خورد ہ صیہونی فوج کے شکست کھانے اور جانی و مالی نقصانات کی خبر دنیا والوں تک نہ پہنچ سکے۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ صیہونی لیڈران اس بات سے غافل ہیں کہ ان کی حکومت کے ناقابل شکست ہونے کا بھرم صرف دنیا والوں کی ہی نگاہوں میں نہیں بلکہ خود صیہونی شہریوں کی نگاہوں میں بھی ٹوٹ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام: الحسکہ کے مشرق میں واقع الشدادی میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے سوشل میڈیا کے ایکس پیج پر ایک اور پیغام میں لکھا ہے کہ غزہ میں بائيس دن سے جاری صیہونیوں کے حالیہ جرائم نے امریکی حکومت اور اپارتھائیڈ حکومت کے دیگر آشکارا اور خفیہ حامیوں کی اخلاقی پستی بھی دنیا والوں پر عیاں کردی ہے اور ان کے چہرے سے فریب کاری کی نقاب اتار پھینکی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید لکھا ہے کہ صیہونیوں کی 7 اکتوبرکی ناقابل تلافی شکست کے بعد #غزہ میں #فلسطین کی مظلوم قوم کے خلاف #بچوں _ کی قاتل_ صیہونی حکومت کے ہولناک جرائم نے دنیا بھر کے بیدار ضمیرانسانوں کی نگاہوں میں اس کو ہمیشہ کے لئےگرادیا اور اس کے حتمی زوال کی رفتار کئی گنا بڑھا دی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے مزید لکھا ہے کہ #غزہ میں جاری #نسل _ کشی میں صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے لئے تمام راستے شکست کی طرف جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button