مقبوضہ فلسطین

غزہ پر وحشیانہ بمباری دشمن کی شرمناک شکست کی عکاسی کرتی ہے، عزت الرشق

شیعیت نیوز: اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشق نے جمعے کی رات ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صہیونی دشمن کے حملوں میں شدت اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں وسعت ، اپنے اہداف میں صیہونی حکومت کی ناکامی کی عکاسی کرتی ہے۔

ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ غزہ پر صیہونیوں کی وحشیانہ بمباری القسام بریگیڈ اور دیگر استقامتی فلسطینی گروہوں کے مقابلے میں اس کی شرمناک شکست کا ثبوت ہے۔

انھوں نے کہا کہ غزہ کی بجلی، پانی دواؤں اور ایندھن کی سپلائی کے ساتھ ہی ٹیلیفون لائن اور انٹرنیٹ کا ٹ دینے کے اقدامات جنگی جرائم ہیں جو امریکہ اور بعض یورپی ملکوں کی بھر پور حمایت سے انجام پارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ الازہر احمد الطیب کا غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی دہشت گردی بند کرنے کا مطالبہ

حماس نے اعلان کیا ہے کہ القسام بریگیڈ اور دیگر استقامتی فلسطینی گروہ پوری قوت کے ساتھ صیہونی دشمن کا مقابلہ کررہے ہیں اور غزہ میں داخل ہونے کی اس کی کوششوں کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں ۔

حماس کے رہنما عزت الرشق نے کہا کہ نیتن یاہو اور اس کی فوج شکست کھاچکی ہے اورغزہ میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتی ۔

یاد رہے کہ اب تک صیہونی فوج غزہ میں داخل ہونے کی اپنی کوششوں ميں ناکام رہی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ شب غزہ میں موجود نیوز ایجنسیز نے صیہونی طیاروں کی شدید بمباری کی خبر دی۔

الجزیرہ کے مطابق، یہ حملے الشفاء اور انڈونیشین ہسپتالوں کے علاوہ غزہ کی پٹی کے شمال میں البریج مہاجر کیمپ پر کئے گئے۔

NBC کے ایک نمائندے نے غزہ سے رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اس جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد اپنی مدد آپ کے تحت خود کو ہسپتال پہنچا رہے ہیں کیونکہ اس شدید بمباری میں ایمبولینسز غزہ کی سڑکوں سے گزرنے کی ہمت نہیں رکھتیں۔

اسی دوران الجزیرہ نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوج اور مزاحمتی محاذ کے درمیان فائرنگ اور جھڑپوں کی خبر دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button