اہم ترین خبریںمشرق وسطی

غزہ کے لوگوں کو اپنے حقوق کا دفاع کرنے پر قتل کیا جا رہا ہے، بشار الاسد

شیعیت نیوز: جمہوری عربی شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ یہ وہ بڑی کمپنیاں ہیں جو امریکہ و یورپ کی پالیسیاں پر اثر انداز ہوتی ہیں اور اپنے اقتصادی و مالی فائدے کے لئے دنیا میں جنگ و جدل ایجاد کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ اس وقت مقبوضہ فلسطین میں ہو رہا ہے وہ اُس وحشیانہ حقیقت کا عکاس ہے جو بے گناہ لوگوں کو صرف اپنے حقوق مانگنے پر قتل کرتے ہیں۔

بشار الاسد نے ان خیالات کا اظہار عالمی فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے سیکرٹری جنرل پومپیئس کرسٹیز کے ساتھ ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر شام کے صدر نے کہا کہ عالمی فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کا براہ راست کردار انصاف کے مفہوم اور اس کے عملدرآمد کی کوششوں سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، عین الاسد پر مقاومت اسلامی کے دوبارہ میزائل حملے

دوسری جانب عرب اسلامی ملک شام کے شہر درعا میں اسرائیلی فضائی حملے سے 8 شامی فوجی شہید ہو گئے۔

شام کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے درعا میں متعدد فوجی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا ہے جس سے کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ رات 1 بج کر 45 منٹ پر کیا گیا۔

اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے جیٹ طیاروں نے شام کی جانب سے داغے گئے راکٹس کے ردِعمل میں بدھ کو شامی فوج کے بنیادی ڈھانچے اور مارٹر لانچرز کو نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button