علامہ امین شہیدی کا عالمی یوم یکجہتی فلسطین منانے کا مطالبہ

شیعت نیوز؛ علامہ امین شہیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پوری دنیا میں ایک دن یکجا ہو کر فلسطینیوں سے یکجہتی کا دن منایا جائے۔
پاکستان، ایران، ترکی، مصر، ملائیشیا اور سعودی عرب اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور متحد ہو کر اس بحران کو ختم کر سکتے ہیں۔
۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی القدس کمیٹی کے وفد کی اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کے دوران کیا۔
وفد میں ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی، رہنما مجلس وحدت المسلمین علامہ امین شہیدی، سیکرٹری جنرل جمعیت العلما پاکستان پیرصفدر گیلانی اور سابق سفیر ایاز وزیر شامل تھے
ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ فلسطین کی صورت حال تاریخ کے ایک نازک موڑ سے گزر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے روزِ اوّل سے فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کی ہے۔
انھوں نے القدس کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی بھی معاشی مفادات کے لیے القدس کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔