مقبوضہ فلسطین

غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں پر فلسطینی استقامت کے حملے

شیعیت نیوز: فلسطینی استقامت نے غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں پر راکٹوں ، ڈرون طیاروں اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔

فلسطینی استقامت تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ نے حتسریم چھاؤنی میں صیہونی حکومت کی بٹالین ایک سو سات اور تسلیم چھاؤنی میں لشکر سینا کی کمان پر دو زواری ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔

القسام بریگيڈ نے فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سدیروت صیہونی بستی اور صوفا ، حولیت، اور بئر السبع شہروں پر راکٹ برسائے ہیں۔

دوسری طرف صیہونی حکومت کے ریڈیو نے دعوی کیا ہے کہ آئرن ڈوم نے ایک ڈرون کی ٹریکنگ کی ہے۔

اس کے علاوہ غاصب صیہونی فوج نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین اور غزہ پٹی کی سرحد سے گزرنے والے دو ڈرون طیاروں کی نیر عوز اور عین ہبسور میں ٹریکنگ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل اپنی ناکامی چھپانے کے لیے فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے، اسماعیل ھنیہ

الجزیرہ کے رپورٹر نے بھی مغربی الجلیل، حیفا اور عکا میں سائرن کی آوازیں سنائی دینے کی خبر دی ہے۔

عبری ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ غزہ پٹی کے قریب واقع صیہونی بستیوں میں سائرن بجائے گئے ہیں۔

عبری زبان میں شائع ہونے والے اخبار یدیعوت آحارونوت نے لکھا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک پہلی بار عکا کے علاقے میں سائرن بجائے گئے ہیں۔

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر تازہ ترین حملوں کا آغاز کیا ہے

صیہونی حکومت کے فوجیوں نے پیر اور منگل کی درمیانی شب میں، ان حملوں میں شہر غزہ کی مسجد انصار ، شیخ رضوان محلے کےاطراف اور تل الھوا محلے اور اسی طرح شہر بیت لاہیا میں مسجد مسلم پر بمباری کی ہے۔

ان حملوں میں متعدد بے گناہ شہری منجملہ عورتیں اور بچے شہید ہوگئے- صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کے مرکز میں ایک دواخانے کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button