اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

معروف فلسطینی شاعرہ حبا کمال ابو ندا بھی اسرائیلی حملہ میں شہید

 شیعیت نیوز: ہہ حبا کمال ابو ندا ہیں۔ تین دن پہلے غزہ میں شہید ہوئی ہیں۔
وہ مصنفہ،شاعرہ ناول نگار اور کہانی نویس تھیں۔
انکا ناول "آکسیجن مرنے والوں کیلئے نہیں "بیسٹ سیلر اور شارجہ ایوارڈ کا حق دار قرار پایا تھا۔
1991میں سعودی عرب میں ایک پناہ گزین گھرانے میں پیدا ہونے والی حبا نے غزہ کی اسلامک یونیورسٹی سےبائیوکیمسٹری کی بیچلرز ڈگری اور الازہر یونیورسٹی غزہ سے کلینکل نیوٹریشن کی ماسٹرز ڈگری حاصل کی
حبا ابو ندا نے شہادت سے ایک روز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا تھا۔
اگر ہم مرجائیں تو جان لیں کہ ہم ثابت قدم ہیں اورہم سچے ہیں۔
حبا ابوندا کا ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہوا جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ہم کس جہنم میں رہ رہے ہیں؟ ایسا کیسے کب تک چلے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button