اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیل کو کئی مورچوں پر متحدہ طور پر مزہ چکھانے کا فیصلہ

شیعیت نیوز: جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان مصعب البریم نے کہا ہے کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت نے غزہ اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ  اور کئی دیگر مزاحمتی گروہوں کے ساتھ مل کر متحدہ طور پر کئی مورچوں پر غاصب صیہونی حکومت کو مزہ چکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ غزہ اور دیگر علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کی جانب سے فلسطینی بچوں کو تہہ تیغ کرنے کے وحشیانہ جرم پرغاصب صیہونی حکومت کو منھ توڑ جواب دیا جائے گا اورعورتوں اور بچوں کا قتل عام کئے جانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس ترجمان نےکہا کہ سرایا القدس کے ساتھ ساتھ حزب اللہ کی جنگ میں شمولیت کا کافی امکان پایا جاتا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی وزیراعظم نے غزہ کے خلاف عنقریب زمینی جنگ شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ مزاحمتی گروہوں نے بھی غزہ کو غاصب و جارح صیہونیوں اور صیہونی فوجیوں کے قبرستان میں تبدیل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button