اہم ترین خبریںمشرق وسطی
اسرائیلی عوام کا نتین یاہو سے 7 اکتوبر حملہ میں ناکامی پر معافی کا مطالبہ

شیعت نیوز: اسرائیل کے تحیقاتی ادارے نے ایک پول کے نتیجے میں کہا ہےکہ80فیصد اسرائیلیوں نے وزیر اعظم نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملہ پر کھلی ناکامی پر عوام سے معافی مانگیں ۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنی ناکامی کا اعتراف پہلے ہی کرلیا ہے اور نیتن یاہو نے ابھی تک یہ قبول کیوں نہیں کیا کہ وہ حملہ کو ناکام نہ کرسکے۔
نیتن یاہو کو عوام کے سامنے یہ ماننا ہوگا کہ ان کی وجہ سے ہزاروں افراد حماس کے حملہ میں مارے گئے ہیں
اور ابھی تک دو سے زیادہ اسرائیلی شہری اغو اہیں اسرائیلی عوام سمجھتی ہیں کہ اس سب کا ذمہ دار نیتن یاہو ہے
جو جنگ سے پہلے اسرائیل میں بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریکوں سے خوف ذدہ تھا اور اب حماس کے کامیاب حملہ پر خاموش دکھائی دیتا ہے