ایران

او آئی سی اجلاس میں ایرانی وزیرخارجہ کا خطاب، فلسطین کے تعلق سے ہم آہنگ اقدام پر زور

شیعیت نیوز: ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے غاصب صہیونی حکومت کے سیاسی اور اقتصادی بائیکاٹ اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے سبھی ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہیے۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کی مجلس عاملہ کی نشست میں کہا کہ یہ تنظیم فلسطینی امنگوں کے لئے بنائی گئی تھی اور مسئلہ فلسطین آج بھی عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل فلسطینی نسل کشی عقیدے پر عمل پیرا ہے، نیتن یاہو کا اعتراف!

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا نظریہ ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت میں اور غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی روک تھام کےلئے اسلامی ملکوں کے اقدامات میں ہم آہنگی ہونی چاہیے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسلامی ملکوں کو غزہ کے مظلوم عوام تک کھانے پینے کی اشیا، پینے کا پانی اور دوائیں پہنچانے کے لئے راستہ کھولنے کےلئے ضروری اقدام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سبھی اسلامی ملکوں کو ہم آواز ہوکر سلامتی کونسل سے فلسطین کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی مذمت میں قرار داد پاس کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ، مغربی ممالک اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے خائن عرب ومسلم حکمران اسرائیل کی طرف سے فلسطینی نسل کشی میں برابر کے شریک ہیں، علامہ سید شفقت حسین شیرازی

حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم کا جائزہ لینے کے لئے انسانی حقوق کونسل کا اجلاس بھی فوری طور پر منعقد ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکام، فوجی کمانڈروں، بمبار طیاروں کے پائلٹوں سمیت غزہ پر حالیہ وحشیانہ جرائم کے سبھی ذمہ داروں پر مقدمہ چلانے کے لئے عدالت کی تشکیل بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ پر حملوں اور بمباری کا سلسلہ فوری طورپر رکوا یا جائے، سبھی اسلامی ممالک صیہونی حکومت سے اپنے روابط منقطع کریں اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button