اہم ترین خبریںمشرق وسطی

مصری حکومت امریکی ناراضی سے خوفزدہ،پاکستانی فلاحی ادارے کو ویزہ سے انکار

 شیعت نیوز:عالمی امدادی اداروں کی طرح پاکستان میں بھی غیر سرکاری تنظیمیں فلسطینیوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن وہ بھی ناکہ بندی اور لاجسٹک مسائل کو اہم چیلنج قرار دے رہی ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے فیصل ایدھی نے میڈیا کو بتایا کہ غزہ جانے والے تمام راستے بند ہیں، سب راستے سیل کر دیے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے لیے ان کا دل انتہائی دکھی ہے۔

فیصل ایدھی کے مطابق پاکستان میں امدادی ایجنسیاں مصر کی جانب سے داخل ہو سکتی ہیں لیکن اس نے بھی پاکستانیوں کو ویزے دینے سے انکار کر رہا ہے۔

انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تین سال قبل بھی جب اسرائیل غزہ پر بمباری کر رہا تھا تو ان کی تنظیموں نے رفح کے راستے سے غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن مصر نے ہماری ویزا درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

ان کی رائے تھی کہ مصر ’خوف زدہ‘ ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ویزے دینا امریکا کو اچھا نہیں لگے گا۔

ان کے علاوہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے امجد چامدیہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کے راستے غزہ جانا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے پڑوسی ممالک کے لوگ بھی وہاں نہیں پہنچ سکتے۔ امجد چامدیہ کے مطابق غزہ کے لوگوں کے پاس خوراک، پانی، بجلی، کھانا پکانے کےلیے گیس نہیں ہے، “سب سہولیات منقطع کردی گئی ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا اور مارا جا رہا ہے۔

م غزہ کے باسیوں کی مدد کے لیے ترکیہ کی این جی اوز کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button