اہم ترین خبریںلبنان

المعمدانی ہسپتال پر اب مذمتی بیان کا کوئی فائدہ نہیں، حزب اللہ لبنان

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان نے غزہ پٹی میں واقع المعمدانی ہسپتال پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے پر رد ظاہر کرتے ہوئے ملت اسلامیہ سے فوری طور پر اپنے غصے اور نفرت کا اظہار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ المعمدانی ہسپتال پر صرف بیانات جاری کرنے کا اب کوئی فائدہ نہیں ہے۔ امت مسلمہ کو چاہئے کہ سڑکوں پر نکل ائے اور شدید ردعمل دکھائے۔ کل دشمن اور اس کی جنایات کے خلاف ایسا ردعمل دکھائے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

حزب اللہ نے کہا کہ مذمتی بیانات کا اب کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومتوں پر دباؤ ڈالا جائے کہ قتل عام کے خلاف اقدامات کریں۔ کل سے مقاومت اور کامیابی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ دشمن، اس کے مظالم اور بائيڈن کے دورۂ مقبوضہ فلسطین کے خلاف کل غصے اور نفرت کا بے مثال اظہار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں المعمدانی ہسپتال پر حملے کے تانے بانے امریکہ سے ملنے لگے، بم امریکی ساختہ تھا

حکومتوں پر دباؤ ڈالا جائے کہ قتل عام کے خلاف اقدامات کریں۔ کل سے مقاومت اور کامیابی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اس قتل عام کو دیریاسین اور صبرا و شتیلا کے قتل عام کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان مظالم نے صیہونی حکومت اور اس کے شیطان حامی کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔

دوسری جانب لبنان کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ لبنانی سرحد پر اسرائیلی حملے آگ پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے، لبنان کی جنوبی سرحد پر اسرائیلی بمباری سے 4 افراد شہید ہوئے ہیں۔

جنوبی لبنان کی سرحد پر اسرائیلی حملوں پر لبنان کے وزیر خارجہ عبداللّٰہ بو حبیب کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازع جلد ختم ہونے اور خطے میں امن کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں خوراک، پانی، ادویات اور ایندھن کی فوری فراہمی یقینی بنائے جانے کی ضرورت ہے، فلسطین مسئلے کے سیاسی حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button