اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیل کا فضائی حملہ، سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کے حوالے سےافسوسناک خبر سامنے آگئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے کےنتیجے میں اسماعیل ہنیہ الحمد اللہ محفوظ رہے تاہم ان کے 14 قریبی رشتے دار اس حملے میں جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔

شیعیت نیوزـ: غزہ پر جاری اسرائیل کےوحشیانہ بمباری اور بےگناہ مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام کے بعد اب سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کے حوالے سےافسوسناک خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے تازہ فضائی حملے میں مقاومتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حملےمیں اسماعیل ہنیہ کے 14 قریبی عزیزوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انسانی حقوق کی تنظیمیں اور او آئی سی اسرائیلی جنگی جرائم اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو فوری روکیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے کےنتیجے میں اسماعیل ہنیہ الحمد اللہ محفوظ رہے تاہم ان کے 14 قریبی رشتے دار اس حملے میں جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہداء میں اسماعیل ہنیہ بیٹے ، بھائی اور پوتے شامل ہیں۔ کل شہداء کی تعداد 14 بتائی جارہی ہے۔ اس واقعے کی مذید تفصیلات کچھ دیر میں سامنے آنے  کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button