دفاعِ اہلبیت جُرم بن گیا،اہلسنت مفتی ابرار بخاری جعلی مقدمہ میں گرفتار

16 اکتوبر, 2023 13:19

شیعیت نیوز: دفاعِ اہلبیت جرم بن گیا۔معروف اہلسنت عالم دین مفتی ابرار بخاری کو جعلی مقدمہ میں گرفتارکرلیا گیا

شیعت نیوز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق مفتی ابرار بخاری نے کچھ عرصہ قبل  سیدہ  فاطمہ  کی شان میں گستاخی کے مرتکب شخص اشرف جلالی کے خلاف مقدمہ کی درخواست بھی  دی تھی  ۔

گستاخ اشرف جلالی کی گرفتاری کے مطالبہ کے بعد ناصبی گروہ متحرک ہوگیا تھا اور جعلی مقدمہ میں پھنسانے کی سازش رچائی ۔

 ذرائع کے مطابق مفتی ابرار بخاری سوشل میڈیا پر  حضرت ابو طالب کے شان اقدس کے دفاع میں تحریریں بھی قلمبند کرتے تھے

جوناصبی گروہ کو ناگوار گزرا اور گھناونی سازش میں قانون کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔

پاکستان میں متعدد افراد مذہبی اختلاف کی صورت میں جھوٹے مقدمات میں پھنسادیا جاتا ہے۔

مفتی ابرار بخاری نے موقف اختیار کیا ہے  محبت اہلبیت جرم ہے تو میں  یہ جرم کبھی ترک نہیں کروں گا ۔

میرے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ۔میں نے اپنا معاملہ خدا کی عدالت میں رکھ دیا ہے  مجھے امید ہے جلد انصاف ہوگا۔

5:37 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔