اہم ترین خبریںپاکستان

چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی برادرحسن عارف کو دوبارہ آئی ایس او پاکستان کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

دعا کی ہےکہ خدا وند متعال انہیں اس الہی ذمہ داری کے فرائض منصبی سے باطریق احسن عہدہ براں ہونے کی توفیق عطا فرمائے

شیعیت نیوز:  چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے برادر حسن عارف کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا دوبارہ مرکزی صدر منتخب ہونے پر ان کے لیے نیک دلی خواہشات کا اظہارِ کیا ہے اور نو منتخب صدر کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے دعا کی ہےکہ خدا وند متعال انہیں اس الہی ذمہ داری کے فرائض منصبی سے باطریق احسن عہدہ براں ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ایک تربیت ساز ادارہ ہے جہاں سے پاکیزہ نوجوان معاشرے کو میسر آتے ہیں، امید ہے برادر حسن عارف اس الٰہی تنظیم کی قیادت پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں کریں گے اور ظہور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی زمینہ سازی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اور بحیثیت میر کارواں امامیہ جوانوں کی درست سمت میں رہنمائی کا پاکیزہ و اجتماعی فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل پارٹی کا چوتھا مشاورتی اجلاس ،ایم ڈبلیوایم رہنما شیخ ولایت جعفری کی شرکت،لاپتہ افراد کی بازیابی اور اسرائیلی مظالم کے خاتمے کا مطالبہ

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے بھی برادر حسن عارف کو آئی ایس او پاکستان کا دوسری مرتبہ مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button