اہم ترین خبریںلبنان

ہم اسرائیل پر حملہ کرنے کو مکمل تیار ہیں،حزب اللہ کا اعلان

 شیعیت نیوز: حزب اللہ نے ایک بیان میں قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب جنگ مسلط کی جائے تو ظالم سے لڑائی کیلئے جنگ کی اجازت دی جاتی ہے ۔

حزب اللہ کے نائب سربراہ نائم قسیم نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کے لیے ’مکمل طور پر تیار‘ ہیں ،بیروت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ’وقت آنے پر‘ مداخلت کریں گے ۔

حزب اللہ کو اپنی ذمہ داریوں کا معلوم ہے ۔ ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللحیان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ اور شہریوں پر بمباری جاری رکھی تو ایران کے حمایت یافتہ جنگجو اسرائیل کے خلاف نئے جنگی محاذ کھول سکتے ہیں۔

 حسن نصراللہ سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری جنگی جرائم بلاشبہ اجتماعی ردعمل کا باعث بنیں گے۔

 اسرائیل نے انسانی بنیادوں پر غزہ کا محاصرہ ختم نہ کیا تو ردعمل میں کچھ بھی امکان مسترد نہیں کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button