اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف حماس کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا

 شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ہمسایہ ملک لبنان کا دورہ کیا ہے اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے ملاقات کی۔

انھوں نے متنبہ کیا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری جنگی جرائم بلاشبہ اجتماعی ردعمل کا باعث بنیں گے۔

بی بی سی کی نامہ نگار اینا فوسٹر کے مطابق ’اس بات کا خدشہ ہے کہ اگر حزب اللہ اپنے فلسطینی اتحادیوں کی حمایت میں اسرائیل پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو جنگ میں ایک نیا محاذ کھل سکتا ہے۔‘

حال ہی میں حزب اللہ کے نائب رہنما نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کے لیے ’مکمل طور پر تیار‘ ہیں اور بیروت کے مضافات میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ ’وقت آنے پر‘ مداخلت کریں گے۔

غزہ میں حماس کی طرح حزب اللہ کو بھی برطانیہ، امریکہ اور دیگر ممالک نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ وہ لبنان میں عسکری اور سیاسی طور پر ایک طاقتور تنظیم ہے اور اسے ایران کے قریب سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button