مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج نے چار نہتے فلسطینی مزدوروں کو بے دردی سے شہید کردیا

شیعیت نیوز: ایک ویڈیو کلپ میں صیہونی قابض افواج کے اس جھوٹے دعوے کی ویڈیو بنا کر اپنے جرم پر یہ کہہ کر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش کی ہے کہ مرنے والے مسلح فلسطینی تھے جب کہ مارے جانے والے چاروں نہتے فلسطینی اور بے گناہ کسان تھے جنہیں قابض صیہونی فوج نے گولیوں سے بھون ڈالا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلب میں 4 نہتے فلسطینی مزدوروں کو دکھایا گیا ہے جو غزہ کی پٹی پر قابض صیہونی فوج کی طرف سے چھیڑی جانے والی جنگ کے آغاز میں غزہ کی پٹی کی طرف واپسی کے لیے جا رہے تھے۔

بعد ازاں قابض نے یہ دعویٰ کرنے کی کوشش کی کہ وہ مزاحمتی جنگجو تھے۔ ایک شہید کے پاس ہتھیار رکھ دیا اور دعویٰ کہا کہ یہ مزاحمت کار تھے۔

گذشتہ ہفتے کے روز جارحیت کے آغاز کے بعد سے قابض افواج نے فلسطینی شہریوں کے خلاف بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ان میں انتقامی کارروائیوں کے تحت ان کے رہائشیوں کے سروں پر رہائشی محلوں کو تباہ کرنا بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم اس دن کے لیے کافی عرصے سے تیاری کر رہے تھے، حماس کے اعلیٰ عہدیدار

دوسری جانب صیہونی قابض فوج نے اپنے جنگی طیاروں کے ذریعے غزہ کی پٹی میں طوفان الاقصیٰ کے آغاز کے بعد سے گذشتہ پانچ دنوں کے دوران بیس سے زائد مساجد کو شہید کیا ہے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے وزارت اوقاف و مذہبی امور کی مرکزی عمارت اور فلسطین ٹاور میں وزارت القرآن ریڈیو کے ہیڈ کوارٹر کو جو 14 منزلوں پر مشتمل ہے کو مسمار کر دیا۔ یہ مسجد پرانے دور سے ایک یادگار چلی آ رہی تھی

اوقاف اور مذہبی امور کی وزارت کے اہلکار اکرامی سالم نے وضاحت کی کہ ابتدائی تعداد کے مطابق، طوفان الاقصیٰ شروع ہونے کے بعد سے قابض صیہونی ریاست کی جارحیت کے نتیجے میں 20 مساجد مکمل یا جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔

اکرامی نے کہا کہ مکمل طور پر تباہ ہونے والی مساجد میں بیت لاہیا قصبے کی سعد الانصاری مسجد، خان یونس شہر میں واقع الحبیب محمد مسجد، الیرموک، احمد یاسین، العباس، العباس شامل ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق غزہ شہر میں سوسی، اور شتیوی، اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں موجود مساجد کوبھی شہید کیا گیا۔

اسرائیلی جارحیت، فضائی حملوں کی شدت اور تمام علاقوں کا مکمل سروے کرنے اور اس میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی حد کا تعین کرنے میں دشواری کے پیش نظر تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button