دنیا

حماس کی بین گورین ہوائی اڈے پر راکٹوں کی بارش، 124 صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

شیعیت نیوز: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے صیہونی حکومت کی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں فلسطینی بچوں اور خواتین کی شہادت کے ردعمل میں مقبوضہ علاقوں پر نئے میزائل حملے شروع کردیئے۔

فلسطین الیوم نے بتایا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے صیہونی حکومت کے فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ حملوں کے جواب میں بن گورین ہوائی اڈے پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔

عبرانی ذرائع نے خطرے کے سائرن بجنے اور تل ابیب پر راکٹ گرنے کی آواز سننے کی اطلاع دی ہے۔

اسی طرح مقبوضہ علاقوں الرد، رشون لتسیون، فلاسیم، کفار عزہ، ساعد اور حولون میں بھی خطرے کے سائرن بج گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف اننگز کو کیا فلسطینیوں کے نام

دوسری جانب صہیونی فوج طوفان الاقصی میں اب تک 124 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے 38 کی تصاویر جاری کردی ہیں جبکہ باخبر ذرائع اس سے کہیں زیادہ بتاتے ہیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نےکہا ہے کہ غاصب صہیونی فوج نے حماس کے طوفان الاقصی آپریشن میں ہلاک ہونے والوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے اب تک 124 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جن میں سے 38 کی تصاویر کے ساتھ تفصیلات جاری کی ہیں۔

گذشتہ سالوں کے دوران صہیونی حکومت نے اپنی طاقت کی نمائش کے لئے فوجی نقصانات کے بارے میں جاری ہونے والی خبریں سینسر کی ہیں۔ حالیہ آپریشن میں نقصانات کا حجم زیادہ ہونے کی وجہ سے صہیونی حکومت کچھ اعداد و شمار جاری کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

اب تک طوفان الاقصی میں ہلاک ہونے والوں کی جاری کردہ فہرست میں درج ذیل فوجی اعلی افسران قابل ذکر ہیں۔

’’اوفر لیشتانوویچ‘‘ نشینان قص‘‘ ناحال بریگیڈ کے سربراہ
’’مارٹن کوزمٹزاگ‘‘ دفاعی آپریشن کے ادارے کے سربراہ
’’نسیم لوجی‘‘ جنوبی سرحدی سپیشل فورس کے نائب سربراہ
’’یتسحاق بازوکا‘‘ جنوبی علاقوں کی پولیس کے سربراہ
’’گاڈی داویدوف‘‘ جنوبی علاقوں کی پولیس کے شعبے رھط کے سربراہ
’’اوفر روزنٹل‘‘ 15ویں بٹالین کے سربراہ
ساھر محلوف کمیونیکیشن کمانڈنگ سینٹر کے سربراہ
یوتام بن بیسٹ کثیر الجہتی جنگ کے شعبے کے سربراہ
اویک روزنٹل ماگلان سپیشل فورس کا اعلی افسر

متعلقہ مضامین

Back to top button