ایران

ایران دنیا کی بڑی ڈرون طاقتوں میں سے ایک ہے، ایڈمرل حبیب اللہ سیاری

شیعیت نیوز: ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایران دنیا کی بڑی ڈرون طاقتوں میں سے ایک ہے۔

ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے اپنے ایک انٹرویو میں کمبائن ڈرون مشقوں کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں میں استعمال ہونے والے لاتعداد وسائل کی وجہ سے انہیں پوری راز داری کے ساتھ انجام دیا گيا ہے۔

مشقوں کے انعقاد کے وقت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج سال بھر کے دوران متعدد فوجی مشقیں انجام دیتے ہیں جن کا مقصد ملک کی دفاعی طاقت میں اضافہ کرنا اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے آمادگی برقرار رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری نگاہیں مستقبل پر ہیں اور ہم مستبقل کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈرون طیارے بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ڈرون ٹیکنالوجی مکمل طور پر دیسی ہے۔

ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ایران اس دنیا کی بڑی ڈرون طاقتوں میں سے ایک بن گيا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیت المقدس میں گرفتاریاں، شہر بدری اور مکانات مسماری کی مہم میں تیزی

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے صوبہ حمص میں شامی فوج کے افسروں کی گریجویشن تقریب پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے شام کے صوبہ حمص میں شامی فوج کے افسروں کی گریجویشن تقریب پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اس حملے میں درجنوں فوجی اور عام شہری شہید ہوگئے۔

ناصر کنعانی نے شام کی حکومت، فوج، عوام، شہداء کے تمام خاندانوں اور پسماندگان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گرد گروہوں کے غیر ملکی حامیوں کو اس المناک واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

انہوں نے بین الاقوامی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button