اہم ترین خبریںیمن

القدس بریگیڈ کی پریڈ اسرائیل اور اس سے سمجھوتہ کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، انصار اللہ

شیعیت نیوز: فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے اپنے 36ویں یوم تاسیس پر ایک فوجی پریڈ منعقد کی، جس پر انصار اللہ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اُنہیں مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ القدس بریگیڈ کی حالیہ پریڈ ایک اہم قدم ہے جو فلسطینی عوام و مسجد اقصیٰ کے دفاع اور فلسطین کاز کے ساتھ ان کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ حالیہ کامیابی ایک ایسے امید بخش مستقبل کی ابتداء ہے کہ جو مزید عسکری کامیابیوں کا سبب بنے گی اور صیہونی دشمن کے ساتھ جنگی توازن کو بدل دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : عوام کی ذہنی سطح کے مطابق آیت اللہ ناصری کے افکار کی ترویج کی جائے، آیت اللہ خامنہ ای

محمد علی الحوثی نے کہا کہ القدس بریگیڈ کی فوجی پریڈ اسرائیل اور اس کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والے ممالک کے منہ پر طمانچہ ہے۔ یہ پریڈ دشمن کے خلاف جہاد اسلامی کی فتح ہے۔

اپنے بیان کے آخر میں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ فلسطین و لبنان کی اسلامی مقاومت کے گروہ ہمیشہ اپنی عوام کی حفاظت کے لئے سرگرداں رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز القدس بریگیڈ نے جہاد اسلامی کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر غزہ کی پٹی میں ایک فوجی پریڈ کا انعقاد کیا تھا۔ جس میں جنگی گاڑیاں، جدید اسلحہ، میزائل اور ڈرون کی کئی اقسام نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔

اس تقریب میں شہید مقاومت جنرل قاسم سلیمانی کے نام سے منسوب ’’القاسم میزائل‘‘ سمیت دیگر جدید میزائل کی نمائش کی گئی جن میں براق 10، براق 60 اور براق 85 شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button