دنیا

نیتن یاہو کی چھٹیاں درہم برھم، مظاہرین سیاحتی مقام پر بھی تعاقب کرنے لگے

شیعیت نیوز: متنازعہ عدالتی اصلاحات کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے جولان کی مقبوضہ پہاڑیوں پر چھٹیاں منانے پر نیتن یاہو کے زیراستعمال ہوٹل کے باہر اجتماع کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

سما نے خبر دی ہے کہ صہیونی حکومت کے متنازعہ عدالتی بل کے خلاف صہیونیوں کے مظاہرے شدت اختیار کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی چینل کان نے رپورٹ دی ہے کہ مظاہرین نے جولان کی مقبوضہ پہاڑیوں پر رہائش پذیر نیتن یاہو کے زیراستعمال ہوٹل کے باہر مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

نیتن یاہو اپنی شریک حیات سارا کے ساتھ چھٹیاں منارہے ہیں تاہم مظاہرین نے سیاحتی مقام پر بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑا جس سے نیتن یاہو کی چھٹیاں منانے کی خوشیاں تلخ ہوگئی ہیں۔

اس سے پہلے صہیونی چینل 12 نے خبر دی تھی کہ مظاہروں کے پیش نظر نیتن یاہو نے جولان کی مقبوضہ پہاڑیوں پر چھٹی منانے کا فیصلہ ملتوی کردیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے مختلف آلات علاقے میں پہنچانا شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی وزیر اعظم سے روسی صدر کے معاون کی ملاقات، ماسکو کا دورہ متوقع

دوسری طرف متنازعہ عدالتی اصلاحات کے خلاف مسلسل 39 ویں ہفتے میں بھی عوام نے مقبوضہ علاقوں میں مظاہرے کئے ہیں۔

یہودیوں کی عید کی مناسبت سے صہیونی سیکورٹی حکام فلسطینیوں کی جانب سے حملے کے خطرات ظاہر کررہے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کی انتہاپسند کابینہ اور اس کے متنازعہ اقدامات کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور کل رات مقبوضہ علاقوں میں مسلسل 39 ویں ہفتے بھی مظاہرے کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بنیامن نیتن یاہو سے نفرت میں اضافہ ہو گیا ہے اور لوگوں کی اکثریت ان کے وزیراعظم رہنے کے خلاف ہوگئی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ شب بھی جاری رہا جن میں لاکھوں صیہونیوں نے شرکت کی۔ صیہونیوں نے نیتن یاہو کے خلاف ریلیاں بھی نکالیں۔

واضح رہے کہ یہ مظاہرے لگاتار 39 ہفتوں سے جاری ہیں۔ نیتن یاہو کی انتہاپسند کابینہ کے خلاف خود صیہونیوں کے مظاہروں میں ہر ہفتے شدت آتی جا رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button