طولکرم کیمپ پر صہیونی فوجیوں کا حملہ، جوابی کاروائی میں کئی صہیونی اہلکار زخمی

شیعیت نیوز: صہیونی حکومت نے طولکرم کیمپ میں ہونے والے حملے میں سیکورٹی فورسز کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے طولکرم میں فلسطینی جوانوں نے غاصب صہیونی فورسز پر حملہ کیا ہے جس میں 5 صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل سعودیہ تعلقات کھٹائی میں پڑ گئے،20امریکی سینیٹرز نے مخالفت کردی
رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ طولکرم کیمپ پر غاصب صہیونی فورسز نے حملہ کیا۔ فلسطینی جوانوں کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں دونوں میں گھمسان کی جنگ ہوئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔
اس سے پہلے فلسطینی ذرائع ابلاغ میں صہیونی فورسز پر حملے اور اہلکاروں کے زخمی ہونے کی ویڈیو جاری کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : افغانیوں کی وطن واپسی کیلئے مربوط اور منظم پالیسی اپنائی جائے،تمام پڑوسی ممالک سے قانونی تجارت کا آغاز کیا جائے،علامہ راجہ ناصرعباس
مقامی ذرائع نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ویڈیو اور تصاویر جاری کی ہیں۔
دراین اثناء طولکرم میں فعال فلسطینی جہادی تنظیم سرایا القدس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے طولکرم کیمپ پر دھاوا بولنے والے صہیونی فوجی اہلکاروں پر دستی بموں اور دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا ہے۔ واقعے کے دوران جنگجوؤں کے محاصرے میں آنے والے کئی صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔