یوم اساتذہ: پارہ چنار کےاُن 7 اساتذہ کے نام جو فریضہ معلمی ادا کرتے شہید ہوئے
قتل ِ استاد سے تعلیم مر نہیں سکتی

شیعت نیوز:دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم معلم منایا جارہا ہے ۔
سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان میں یوم استاد ان 7شہید اساتذہ سے منسوب کیا ہے جو پارہ چنار میں فریضہ معلمی ادا کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے ۔
پارہ چنار میں یہ افسوس ناک واقعہ رواں سال مئی میں پیش آیا تھا جب نہتے اساتذہ کو ڈیوٹی کے دوران شیعہ شناخت کی بنیاد پر قتل کردیا گیا تھا۔
شیعہ شناخت پہ قتل پاکستان میں پہلی سانحہ نہیں تھا چا ردہائیوں سے پاکستان میں متعد اساتذہ پروفیسرز دانشوروں کو شہید کیا جاچکا ہے۔
کراچی کے معروف شیعہ پروفسیر سبط جعفر کو بھی شیعہ شناخت پہ شہید کیا گیا تھا۔
قتل ِ استاد سے تعلیم مر نہیں سکتی ۔
علم دشمن عناصر نے ہمیشہ علم کی روشنی کو بجھانے کی کوشش کی مگر یہ دیا پہلے سے زیادہ روشن ہوا ۔
استاد قوم کا محسن ہوتا ہے اور شہداء کا خون وطن کی سلامتی کی ضمات ہوتی ہے ۔پارہ چنار کے شہید اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں