اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عید میلادالنبیؐ کے موقع پر خانہ فرہنگ ایران کے تحت کوئٹہ میں نمائش کا اہتمام

انہوں نے علمائے کرام کو نمائشی فن پارے دکھائے اور ان سے متعلق ضروری باتیں بیان کیں۔

شیعیت نیوز: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہفتہ وحدت کے موقع پر خانہ فرھنگ ایران کوئٹہ میں ایرانی مصنوعات اور تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کوئٹہ کے شیعہ اور سنی علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر خانہ فرھنگ اسلامی ایران کوئٹہ کے ڈائریکٹر جنرل أبوالحسن میری نے علمائے کرام کا استقبال کیا۔ انہوں نے علمائے کرام کو نمائشی فن پارے دکھائے اور ان سے متعلق ضروری باتیں بیان کیں۔

نمائش میں جانے والے علمائے کرام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی رہنماء مولانا رستم علی نورانی، سنی تحریک کے صوبائی رہنماء مولانا نواب الدین ڈومکی، جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی رہنماء حافظ سعید احمد بنگلزئی، شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ سید محمد رضا اخلاقی اور مجلس علمائے مکتب اہل بیت علیہم السلام کے ضلعی رہنماء علامہ سیف علی ڈومکی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ سنی جماعتوں کے قائدین کی کوئٹہ میں اہم بیٹھک،سانحہ مستونگ اور ہنگو کی مذمت ،اتحاد امت پراتفاق

اس موقع پر بلوچستان کے شیعہ اور سنی علمائے کرام نے اتحاد بین المسلمین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد بین المسلمین قرآن و سنت کا حکم ہونے کے ساتھ ساتھ وقت کی ضرورت ہے۔ ہمیں متحد ہو کر دین مقدس اسلام اور قرآن کریم کی تعلیمات کا تحفظ کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button