ایران

شہداء ہم اور ہماری نسلوں کے لئے لازوال نمونہ ہیں،آیت اللہ خامنہ ای

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے ہفتہ دفاع مقدس اور یوم شہداء و جانثاران کے موقع پر اپنے پیغام میں تاکید کی کہ شہداء کے پیغام کو سنیں اور اپنی دنیا و آخرت کو سنوارنے کے لئے اس سے استفادہ کریں۔

شہید فاؤنڈیشن میں رہبر معظم کے نمائندے جت الاسلام موسوی مقدم نے بہشت زہرا میں رہبر معظم کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ پیغام کا متن ذیل میں پیش کیا جاتا ہے۔

بسم الله الرّحمن الرّحیم

دفاع مقدس کے یادگار ایام شہداء کی ارواح پر سلام بھیجنے اور ان کی تعظیم کرنے کا بہترین موقع ہے۔

شہداء ہدایت کے ستارے اور ہم اور ہماری ائندہ نسل کے لئے نمونہ ہیں۔ ان کا کردار درس ہے۔ ان کی آرزوئیں حکمت سے بھرپور ہیں۔ ان کے پیغام پر غور کرکے اپنی اور اپنی آئندہ نسل کی دنیا و آخرت سنوارنے کے لئے استفادہ کرنا چاہئے۔

شہداء عزیز پر خدا اور اولیاء الہی کا سلام ہو۔

سیّدعلی خامنه‌ای

متعلقہ مضامین

Back to top button