عراق

حشدالشعبی کی عراق و شام کے سرحدی علاقوں میں داعش دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی

شیعیت نیوز: عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے ایک کمانڈر نے صوبے الانبار کے مغربی علاقے اور عراق و شام کے سرحدی علاقوں میں داعش دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی شروع کی ہے جس کا مقصد ان دہشت گردوں کا صفایا کرنا ہے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے کمانڈر قاسم مصلح نے اعلان کیا ہے کہ صوبے الانبار کے مختلف مغربی علاقوں میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کی کارروائی کامیاب رہی ہے اور اس کارروائی میں دسیوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان: ہالینڈ کے سفارت خانے کے سامنے امین ابو راشد کی رہائی کے لیے مظاہرہ

یہ کارروائی وادی الکعرہ، الولید، الرطبہ، عکاشات اور ان کے اطرافی علاقوں میں کی گئی۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے کمانڈر نے داعش کے خلاف حشدالشعبی کی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی اس عوامی فورس نے پورے عراق میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں اپنا اہم اور خاص کردار ادا کیا ہے اور دہشت گردوں تک ہتھیار پہنچائے جانے کے راستے مسدود کئے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنے تک کارروائيوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ایک اور خـبر یہ ہے کہ عراق کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراق کی فضائیہ نے بھی صوبے صلاح الدین میں دہشت گردوں کی دو پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button