عراق

حضرت امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) پہ سیاہ عَلَم لہرا دیا گیا

 شیعت نیوز:حضرت امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر سامراء میں روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے گنبد پہ سیاہ عَلَم لہرانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے خدام اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد گبند مبارک پرسیاہ علم بلند کیا گیا اور پھر حسینی خطیب سید جعفر المروج اور رادود حسینی علی السعدی کی شرکت کے ساتھ مجلس عزا منعقد کی گئی۔

روضہ مبارک العسکریین نے اس المناک دن کے احیاء اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے آنے والے زائرین کا استقبال کرنے اور صاحب العصر والزمان الإمام المهدي المنتظر (عجل الله فرجه الشريف)کو اس المناک شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لئے ایک مربوط منصوبہ تیار کیا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) ہر سال رسول خدا(ص) کے گیارہویں جانشین حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یومِ شہادت پر عزاداری کے قیام اور اس المناک دن کے احیاء کے لئے سامراء آنے والے لاکھوں زائرین کی خدمت کے لئے اپنے مختلف شعبوں کے خدام پر مشتمل وفود کو روضہ مبارک امام الہادی علیہ السلام اور امام حسن عسکری علیہ السلام کے عملے کو مدد فراہم کرنے کے لیے سامراء بھیجتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button