عراق

مصری سفیر کی روضہ مبارک حضرت عباس پہ حاضری/ اربعین انتظامات کو سراہا

شیعت نیوز: عراق میں مصر کے سفیر سید ولید محمد اسماعیل نے اربعین کے دوران لاکھوں زائرین کو خدمات کی فراہمی میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے کردار اور عراقیوں کی میزبانی و سخاوت کو بے حد سراہا ہے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری کے بعد شعبہ تعلقات عامہ کے نائب سربراہ سید محمد جلوخان سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس ملاقات کے دوران مصری سفیر کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے زائرین اور عراقی شہریوں کو فراہم کی جانے والی اہم خدمات اور منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

مصری سفیر نے کہا کہ روضہ مقدس کے روحانی ماحول میں موجودگی میرے لئے سکون اور خوشی کا باعث ہے اور اپنے اھساسات کو الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ "روضہ مبارک کا ارد گرد کے علاقے کی تعمیر،ترقی اور دیکھ بھال میں ایک شاندار اور مثالی کردار ہے۔ انہوں نے کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) زیارت اربعین سمیت زائرین کو خدمات اور سہولیات کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔”

مصری سفیر نےروضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے ہائر آفیشلز کی جانب سے پرتپاک استقبال پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button