علامہ مقصود ڈومکی کا شرپسند مولوی منظور مینگل کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
مقدمہ واپس لیا تو بھرپور احتجاج ہوگا

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مقصود ڈومکی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ تکفیری اور بدزبان مولوی منظور مینگل نے اہل تشیع کے خلاف شرانگیز گفتگو کی جو قابل مزمت اور شرمناک ہے۔
کراچی میں ملزم کے خلاف توہین مذہب کی دفعات کے ساتھ مقدمہ درج کیا گیا۔ہم مطالبہ کرتے ہیں ملزم کو فی الفور گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
اذان شعار الہیٰ ہے اذان کی توہین ناقابل برداشت ہے ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں شرپسند اور گستاخ مولوی کو گرفتار کیا جائے تاکہ مسالک کے مابین فرقہ واریت کی آگ کو نہ بھڑاکایاجاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیم کی طرف سے ایف آئی آر کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون کے مطابق ملزم کو گرفت میں لائیں اگر مقدمہ واپس لیا گیا تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔۔
منظور مینگل اور کوئی بھی تکفیری ملک کے قانون سے بالاتر نہیں ۔ قانون پر عمل کرتے ہوئے ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ملت تشیع پاکستان ملزم کی گرفتاری تک صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔