اہم ترین خبریںپاکستان

کوئٹہ:رکشہ ڈرائیور کا شیعہ شناخت پر قتل،کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کرلی

دو دہائیوں میں دو ہزار شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی

شیعت نیوز: کوئٹہ کے علاقے ناصر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور حُسین ہزارہ کو شیعہ شناخت پر قتل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے  شک  کی بنیاد پر ایک شخص کو حراست میں لیا ہے  جس کی شناخت محمد عیسیٰ کے نام سے ہوئی ہے ۔

تاہم قتل سے کچھ دیر بعد  کالعدم لشکر جھنگوی نے حسین ہزارہ کے قتل کا دعویٰ کیا ہے ۔

پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

کوئٹہ میں شیعہ شناخت پر ہزارہ برادری کے افراد کا قتل دو دہائیوں سے جاری ہے اب تک دو ہزار افراد کا قتل کیا جاچکا ہے۔

متعدد بار پاکستان بھر میں شیعہ ہزارہ کلنگ کے خلاف احتجاجی مطاہرے بھی ہوئے ۔

چند روز قبل تین پولیس اہلکاروں کا بھی شیعہ ہزارہ سے تعلق ہونے کی بنیاد پر قتل کیا گیا تھا  ۔

ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے باعث ہزاروں افراد نے کوئٹہ سے ملک اور بیرون ملک ہجرت بھی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button