اہم ترین خبریںلبنان

وہ زمانہ گذر گیا جب اسرائیل لبنانی شہریوں کی زندگی سے کھیلتا تھا، شیخ نعیم قاسم

شیعیت نیوز: لبنان میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے لبنانی شہریوں کی زندگی میں مداخلت کرنے اور انہیں اذیت پہنچانے کا دور گزر چکا ہے۔ وہ المصطفی اسکول سسٹم کے طلبہ سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہم ان سے جو اسلامی مزاحمت کے ہتھیار ڈال کر غیر مسلح ہو جانے پر تاکید کرتے ہیں پوچھتے ہیں کہ کیا آپ نہیں جانتے اس کا نتیجہ لبنان کے کمزور ہو جانے اور غاصب صیہونی حکومت کے ناجائز قبضے کی راہ ہموار ہو جانے کی صورت میں ظاہر ہو گا؟ جان لیں کہ اسرائیل کی جانب سے لبنانی شہریوں کی زندگی میں مداخلت کا وقت گزر چکا ہے اور اسلامی مزاحمت کی برکت سے لبنان آزاد ہوا اور اس کی سمندری حدود واضح ہوئیں۔ ہم بہت جلد اپنی تیل اور گیس کی دولت زندہ کریں گے۔ اسلامی مزاحمت کی برکت سے ہی تکفیری دہشت گردوں کو لبنان سے نکال باہر کیا گیا اور ہم نے صیہونی دشمن کے مقابلے میں طاقت کا توازن قائم کیا۔‘‘

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اسلامی مزاحمت نے لبنان کو آزاد کیا اور اس کی حفاظت کی ہے۔ لبنان اور خطے میں اسلامی مزاحمت جیسی نعمت کے فائدے بے شمار ہیں اور فتنہ گر عناصر اپنے پراپیگنڈے کے ذریعے لبنان اور اس نعمت سے محروم نہیں کر سکتے۔ اسلامی مزاحمت فوج، ملت اور مزاحمت پر مشتمل سنہری مثلث کے دائرے میں باقی رہے گی اور اپنی طاقت مزید بڑھاتی رہے گی اور اسرائیلی دشمن کے مقابلے کیلئے تیار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام عالم کو سچائی سے آگاہ کرنے کے لیے ایرانی عوام کی ترجمانی کروں گا، صدر رئیسی

انہوں نے کہا کہ ’’لبنان کے حالات خراب کرنے کیلئے انجام پانے والی سازشوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ لبنان میں ہماری طاقت عوامی حمایت اور لبنانی شہریوں کا اسلامی مزاحمت کے گرد جمع ہو جانے کی بدولت ہے۔ صیہونی دشمن کے مقابلے میں ہماری طاقت کا سرچشمہ مجاہدین کی قربانیاں اور ان کے اہل خانہ کی استقامت اور اسلحہ ہے۔ ہماری طاقت لبنان میں اور صیہونی دشمن کے مقابلے میں ایک جیسی ہے اور ہم ہر گز اپنی طاقت کم نہیں کریں گے۔‘‘

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اس بات پر پورا یقین ہے کہ ہمارے دشمن ہر لڑائی میں شکست کھائیں گے اور بعض عناصر جس قدر بھی شور شرابہ مچائیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے لبنان کو درپیش سیاسی بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا صدر چننے کا واحد راستہ گفتگو اور مذاکرات ہیں۔ ہمیں ایک نتیجے تک پہنچنے کیلئے آپس میں گفتگو کرنی چاہئے کیونکہ ہم سب ایک ملک میں ایک ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ یہ طریقہ کار صدر کے انتخاب کا راستہ ہموار کر سکتا ہے۔ شیخ

نعیم قاسم نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے اپنے شریف عوام کے ساتھ رہیں گے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے سے معجزہ رونما نہیں ہوتا اور وقت ضائع کرنے سے صرف ملک کا نقصان زیادہ ہو گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ضد اور ہٹ دھرمی کرنے والے دھڑے اپنی ضد سے باز آ جائیں اور ملک کو درپیش سیاسی بحران حل کرنے میں موثر کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button