ایران

امام رضا کی شہادت کےموقع پر 45 لاکھ زائرین مشہد پہنچ گئے

شیعت نیوز: صوبہ خراسان کے ثقافی اور زیارتی امور کے نائب حجۃ الاسلام گنابادی نژاد نے کہا کہ یہ زائرین ہوائی اور زمینی راستوں سے بسوں، نجی گاڑیوں اور ٹرین کے ذریعے مشہد پہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اب تک 3 لاکھ 15 ہزار زائرین پیدل چل کر امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے سوگ میں شرکت کے لیے مشہد مقدس میں داخل ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ حرم امام رضا کی طرف زائرین کے پیدل مارچ کا سلسلہ 20 روز قبل شروع ہو گئی ہے۔

 ہر سال ماہ صفر کے آخری عشرے میں صوبہ خراسان کے قرب و جوار سے اہل بیت (ع) کے چاہنے والوں کا پرجوش سمندر مشہد مقدس کی طرف بڑھتا ہے۔ لوگ پیدل چل کر ولایت مداری کا عہد وفا نبھاتے ہیں۔  آٹھویں امام (ع) کے یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر سے سوگواران امام رضا ع  کی بھرپور اور بڑی تعداد میں شرکت سے حرم رضوی کے صحن میں "مختلف اقوام کا نقطہ ولایت پر اکٹھا ہونے” کا عظیم اور پرشکوہ منظر تخلیق پاتا ہے۔

مذہبی مقدس شہر مشہد میں 6 ہزار مذہبی انجمنوں کی موجودگی اور ان کا امام رضا (ع) کے حرم کے قریب اپنی قبائلی روایات کے ساتھ ماتم کرنا اور پھر بڑی تعداد میں باجماعت نماز میں شرکت کرنا اور تعزیہ پڑھنا، نوجوانوں کا جوش و خروش، اور مزنی، آذری، لر، بلوچ، عرب، کرد اور دیگر مختلف ایرانی اقوام کا بلاے تفریق مل جل کر عزاداری کرنا "برادری اور مساوات” کی خوبصورت ثقافت کو منعکس کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button