عراق

امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے مقابلے میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، عراقی وزیر اعظم

شیعیت نیوز: عراق کے وزیر اعظم محمد شیاح السودانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے مقابلے میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بات انہوں نے بغداد میں ایرانی صحافیوں اور نامہ نگاروں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران کہی۔

عراقی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے مقابلے میں ایرانی عوام کے ساتھ ہیں

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے بھی بحرانوں اور مشکلات میں عراقی عوام کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

محمد شیاح السودانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکی دباؤ کے باوجود ان کا ملک ایران کے ساتھ اقتصادی اور بینکاری تعاون جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ہم نے مسلح کرد گروہوں کو ایران کی سرحد سے نکال دیا ہے، عراقی وزیرخارجہ

دوسری جانب عراقی وزیر خارجہ اعلی ایرانی حکام سے ملاقات کے لئے بدھ کے روز تہران کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی رسمی خبررساں ادارے نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ فواد حسین بدھ کے روز تہران کا دورہ کریں گے جہاں ایرانی ہم منصب سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقات ان کے شیڈول کا حصہ ہے۔

اس سے پہلے بغداد میں آسٹریا کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران فواد حسین نے دورہ تہران کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ دونوں ملکوں نے مشترکہ سرحدوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے معاہدہ کیا ہے۔ عراق معاہدے پر عملدرآمد کے لئے سنجیدہ ہے دورہ تہران کے موقع پر اس حوالے سے مزید مذاکرات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ عشروں سے عراقی کردستان میں دہشت گرد عناصر کا وجود رہا ہے۔ عراق کسی بھی گروہ کو ہمسایہ ممالک کے خلاف کاروائی کی اجازت نہیں دے گا۔

فواد حسین نے مزید کہا کہ عراق اور ایران کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں۔ ہم دہشت گردوں کو دوست ملک ایران کے خلاف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button