عراق

اربعین ملین مارچ کے زائرین میں 18فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا

 شیعت نیوز: اربعین حسینی  کی مرکزی کمیٹی نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ  اس سال اربعین  ملین مارچ میں 40 لاکھ 50 ہزار ایرانی زائرین نے شرکت کی۔ یہ تعداد گزشتہ سالوں سے زیادہ ہے۔ البتہ امسال زائرین کی تعداد میں ریکارڈ   18 فیصد ہوا ہے۔  لاکھوں زائرین نے  عراق کے مقدس شہر کربلا میں شہدائے کربلا کےاربعین کی یاد میں شرکت کی، جو دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک ہے۔

 عراقی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال 2 کروڑ 20 لاکھ زائرین نے اربعین میں شرکت کا نیا ریکارڈ بنایا ، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 30لاکھ سے زیادہ ہیں۔ عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کے مطابق1  لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین اربعین کے موقع پر کربلا میں تھے۔

واضح رہے کہ اربعین پیغمبر اکرم حضرت محمدؐ کے نواسے حضرت امام حسین ؑکی شہادت کے سوگ کے 40ویں دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔  زائرین اس موقع پر حضرت امام حسینؑ کے مصائب کی یاد میں گریہ اور نوحہ خوانی کرتے ہیں۔ سیاہ لباسوں میں ملبوس زائرین 41ڈگری سینٹی گریڈ میں روضوں پر حاضری کیلئے پہنچے،اس موقع پر دھند کی مشینوں کے ذریعے ماحول کو ٹھنڈا کرنے کی کوششیں کی جاتی رہیں، عزادار پہلے ہی کئی روز سے کربلا میں جمع ہو رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button