اہم ترین خبریںپاکستان

تحفظ دشمنان اہل بیت بل کی واپسی عاشقان اہل بیتؑ کے اتحاد سے ممکن ہوئی، علامہ ناصر عباس

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ متنازعہ ترمیمی بل (تحفظ دشمنان اہل بیت بل) کی واپسی عاشقان محمد مصطفی (ص) و عاشقان اہل بیت (ع) کے اتحاد کے سبب ممکن ہوئی۔

سوشل یڈیا پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ ہم صدر مملکت عارف علوی کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے وطن عزیز اور اسلام دشمن سازش کو سمجھا اور اس بل کو پارلیمنٹ کی طرف واپس بھیج دیا۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ ہم بالخصوص تمام علماء کرام، ذاکرین عظام، ملی تنظیموں، ماتمی دستوں اور بالعموم ملت کہ ہر فرد کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنی بیداری و اتحاد کا ثبوت دیا اور اس شیطانی و دشمنان اہل بیت بل کا راستہ روکا۔

انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ اپنی وحدت کو قائم رکھیں کیونکہ وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کیلے آپ کا اتحاد بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ مقصود ڈومکی کا کشمور کے مغویوں کی بازیابی کیلئے انڈس ہائی وے پر دھرنے کا اعلان

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ایک وفد کے ہمراہ میانوالی کا دورہ کیا۔

اس دوران صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب نے اپنے وفد کے ہمراہ پکی شاہ مردان مسجد جامع جعفری، محلہ ہاشم مسجد جعفریہ اور العصر اسلامک سنٹر کا وزٹ کیا اور علاقے کے عوام سے خطاب کیا۔

علامہ علی اکبر کاظمی کے ہمراہ سید نجیب نقوی صوبائی سیکرٹری تعلیم اور ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع میانوالی علمدار حسین ایڈووکیٹ تھے۔

انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ اہم مذہبی، سماجی و شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔ آخر میں حالات حاضرہ کے عنوان سے انٹرویو بھی دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button