اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

شہریوں کی سلامتی و تحفظ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کیجائے گی، جسٹس (ر) مقبول باقر

شیعیت نیوز: نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کے جرائم کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے، ہم قانون کی حکمرانی قائم کر رہے ہیں اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بات جسٹس (ر) مقبول باقر نے ایم اے جناح روڈ پر سی بریز کے قریب چہلم شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں سفر عشق، مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے ہزاروں عزاداروں کا پیدل سفر

وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز، آئی جی پولیس راجہ رفعت مختار، ایڈیشنل آئی جی پولیس خادم رند اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے پولیس کو واضح پیغام دیا ہے کہ شہریوں کی سلامتی و تحفظ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ حل ہو رہا ہے۔

جسٹس (ر) مقبول باقر نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس صورت حال پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کر رہے ہیں، جس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : متنازعہ ترمیمی بل کی واپسی پر مولانا فضل الرحمان تلما اٹھے

قبل ازیں وزیراعلیٰ نے نشتر پارک کی مرکزی مجلس میں شرکت کی اور پھر سی پی او کراچی گئے، جہاں انہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ نے ایم اے جناح روڈ، سی بریز میں چہلم کے جلوس کے پُرامن اختتام پر بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button