اہم ترین خبریںپاکستان

متنازعہ ترمیمی بل کی واپسی پر مولانا فضل الرحمان تلما اٹھے

شیعت نیوز : جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان متنازعہ توہین صحابہ ترمیمی بل صدر مملکت کی جانب سے واپس کیے جانے پر آگ بگولہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کچھ ماہ قبل تکفیری قوتوں کے حامی جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی کے ذریعے ایوان زریں (قومی اسمبلی) میں بدنیتی پر مبنی متنازعہ توہین صحابہ ترمیمی بل پیش کیا تھا جسے اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت کو ارسال کیا گیا تھا۔

تاہم صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملت تشیع کی جانب سے شدید احتجاج کے باعث متنازعہ ترمیمی بل پر دستخط کرنے کے بجائے واپس لوٹا دیا۔

متنازعہ توہین صحابہ ترمیمی بل کی واپسی پر اہلبیت دشمن شیطان صفت مولانا فضل الرحمان نے آگ بگولا ہوئے اور جے یو آئی (ف) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

متنازعہ ترمیمی بل سینیٹ سے منظور کرنے والے ممبران کی کیا قیمت لگی؟؟ سابق وزیر اعظم نے تمام راز کھول دیئے

خیال رہے کہ کچھ روز قبل سربراہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بل کی واپسی کی خبر سنائی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button