ایران

نفسیاتی عارضوں کی شکار صیہونی جرائم پیشہ فوج ہر طرح جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے، ایران

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ غاصب اسرائیلی حکومت کی جرائم پیشہ فوج ، دہشت گردی اور قتل و غارت گری کو ہوا دینے کے علاوہ گہری نفسیاتی ذہنی اور اخلاقی بیماریوں میں مبتلا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جمعرات کو اپنے ایکس اکاؤنٹ (سابق ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں ہیبرون حملے میں فلسطینی خواتین کے ساتھ ذلت آمیز ناروا سلوک پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے مزيد کہا کہ الخلیل پر حملے کے دوران کچھ فلسطینی خواتین کے ساتھ صیہونی جرائم پیشہ فوج کی بد تمیزی قابل مذمت اور اس حکومت کے حامیوں کے لئے باعث شرم ہے ۔

ہیبرون حملے میں فلسطینی خواتین کے ساتھ ہتک آمیز سلوک غاصب صیہونی رجیم کے حامیوں کے لیے شرمناک اور رسوائی کا باعث ہے،

انہوں نے مزید لکھا کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ اور او آئی سی کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔

واضح رہے کہ 10 جولائی کی صبح صیہونی جرائم پیشہ فوج کی خواتین اہلکاروں کی جانب سے ایک فلسطین اجلونی خاندان کے گھر میں گھس کر 53 سالہ معمر خاتوں اور ان کی جوان سالہ بیٹی سمیت دو پوتیوں اور خاندان کے دیگر بچوں ڈرا دھمکا کر کپڑے اتارنے پر مجبور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بلوؤں اور ہنگاموں کی منصوبہ بندی اور تربیت دینے والا نیٹ ورک پکڑا گیا، انٹیلی جنس منسٹری

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کربلا میں حضرت سید الشہداء (ع) کے چاہنے والوں کے عالمی اجتماع نے ایک بار پھر پرشکوہ حسینی نصب العین کی وحدت اور تسلسل کی عظمت کا مظاہرہ کیا۔

رپورٹ مطابق حسین امیر عبداللہیان نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر اربعین حسینی کی مناسبت سے لکھا کہ کربلا میں عاشقان حسین ع کے عظیم عالمی اجتماع نے ایک بار پھر حسینی نصب العین کی وحدت اور تسلسل کی عظمت کی یاد دلائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس روحانی مشی میں لاکھوں شرکاء کی طرف سے قرآن کریم کی تعظیم نے یہ واضح کیا کہ اسلام عاشورا کے سبب زندہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اربعین حسینی کے دوران شاندار مہمان نوازی پر برادر ملک عراق کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button