چہلمِ حضرتِ امام حسینؑ میں نمازِ باجماعت کی اقتداء علامہ امین شہیدی کریں گے، آئی ایس او

شیعیت نیوز: چہلمِ حضرتِ امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کے جلوس کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، جلوس گذشتہ سالوں کی طرح پوری شان و شوکت سے نکالا جائے گا۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے دورانِ مرکزی جلوس نمازِ باجماعت کا اہتمام کیا جائے گا جس کی امامت حجت الاسلام و المسلمین علامہ محمد امین شہیدی کریں گے، نماز کے لئے وضو کا اہتمام بندو خان ہوٹل پر کیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار آئی ایس او کراچی کے ڈویژنل صدر دیباج عابدی نے آئی ایس او کے علاقائی یونٹس کے ہمراہ شھر بھر کے امام بارگاہوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کا منہ توڑ جواب دینگے، عسکری قیادت کا یوم دفاع پر پیغام
دوران گفتگو ان کا کہنا تھا کہ چہلمِ حضرتِ امام حسینؑ کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اور مقصد قیام امام حسین (علیہ السلام) کو اجاگر کرنے کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی عزاداران مظلوم کربلا کے لئے نماز باجماعت کا اہتمام کیا جائےگا۔
ڈویژنل صدر آئی ایس او کراچی کا مزید کہنا تھا کہ اس سال اربعین حسینی پیش خیمہ مہدویت کے عنوان سے شجاعت و معرفت کے ساتھ بھرپور منایا جائے گا، اس ہی عنوان سےشہر بھر میں تشہیری مہم مکمل کرلی گئی ہے جس کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں پر بینرز اور پوسٹرز آویزاں کئے گئے ہیں۔
دیباج عبادی نے گفتگو میں بتایا کہ تعلیم و تربیت کے لئے آئی ایس او پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اور اس کے تحت مرکزی جلوس اربعین میں طلباء و طالبات کے لئے ایجوکیشن ڈیسک قائم کی گئی ہے جہاں طلباء و طالبات اپنے تعلیمی مسائل حل کرسکتے ہیں۔