اہم ترین خبریںپاکستان

توہین صحابہ بل پاکستان میں فرقہ وارانہ تصادم کرانے سازش ہے، علامہ محمد امین شہیدی

شیعیت نیوز: امت واحدہ کے سربراہ اور معروف مذہبی اسکالر علامہ محمد امین شہیدی گڑھ مہاراجہ جھنگ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے امام بارگاہ خیمہ سادات میں قدیمی مجلس عزاء سے بھی خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ توہین صحابہ بل مقدسات کی توہین کا مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان میں فرقہ وارانہ تصادم کرانے اور ایک خاص مکتب فکر کو ٹارگٹ کرنے کی سازش ہے، پوری ملت تیار رہے، اس سازش کو بھی سابقہ سازشوں کی طرح یکم ربیع الاول کو ناکام بنادیں گے۔ حکومت ہوش کے ناخن لیں اور کسی بھی قسم کے نئے کھیل سے دور رہیں۔

بعدازاں علامہ محمد امین شہیدی نے جلوس عزاء میں بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : گزشتہ امپورٹڈ حکومت نے دانستہ طور پر پاکستان کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا، ایم ڈبلیو ایم

دوسری جانب میڈیا کارکنان کے ساتھ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ اور مرکزی صدر جے ایس او پاکستان برادر سید راشد حسین نقوی کی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ سے اہم میٹنگ ہوئی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی یکم ربیع الاول کال پر میڈیا سسٹم کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم نکات پر مکمل رہنمائی بھی کی گئی۔ ملک بھر سے برادران ملت نے اپنی قیمتی رائے بھی مستفید کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button