مقبوضہ فلسطین

جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جوان عزالدین کنعان شہید

شیعیت نیوز: فلسطین کی سما نیوز نے جنین میں ایک بیس سالہ نوجوان عزالدین کنعان کی صیہونی فوج کے ہاتھوں شہادت کی خبر دی ہے۔

فلسطین کی سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنین میں صیہونی فوج نے اپنے حملے کے دوران ایک بیس سالہ فلسطینی جوان عزالدین کنعان کو اپنے اسنائپرشوٹر کے ذریعے سر کا نشانہ لے کر شہید کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فلسطینی نوجوان کی نماز جنازہ آج نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ صیہونی فوج نے 3 جولائی سے جنین پر چاروں طرف سے حملہ کیا تھا جو دو روز تک جاری رہا اور صیہونی فوج کو مزاحمتی فورسز کی جانب سے مزاحمت کے پیش نظر ان علاقوں سے پسپائی اختیار کرنا پڑی تھی۔

اس دو دن کی صیہونی فوجی کارروائی کے دوران 12 فلسطینی شہید اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے جبکہ فلسطینی مزاحمتی فورسز کی جوابی کاروائیوں میں صیہونی فوج کو بھی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی فورسز کا مسجد اقصی میں نمازیوں پر بلا اشتعال حملہ ، 8 فلسطینی زخمی

دوسری جانب اسرائیلی قابض حکام مغربی  کنارے میں فلسطینی اراضی پر ’’شعر حشمرون‘‘ کے نام سے ایک بہت بڑا آبادکاری صنعتی زون قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

نیا صنعتی زون کفر قاسم، راس العین اور مغربی کنارے کے مغرب میں ’’ایریل‘‘ بستی کے درمیان تعمیر کیا جائے گا،  اسے دو ماہ قبل قابض حکومت میں نام نہاد "سپریم پلاننگ کونسل” کے پاس جمع کرایا گیا تھا۔

آباد کاری کا صنعتی زون 2700 دونم کے رقبے پر قائم کیا جائے گا اور فلسطینی اراضی کی چوری کے بعد اس پر تعمیرات کی جائیں گی۔

اس صنعتی زون میں کئی فریق حصہ لیں گے جن میں رام اللہ کی اتھارٹی بھی شامل ہے۔

قابض حکومت نے اس سے قبل آنے والے عرصے کے دوران ایک بلین شیکل کے ساتھ مغربی کنارے میں بستیوں اور چوکیوں کی مالی اعانت کی منظوری دی ہے۔

منصوبے کے تحت قابض صیہونی حکومت آباد کاروں کو مغربی کنارے کی بستیوں میں منتقل ہونے اور رہنے کی ترغیب دے گی۔

اس منصوبے میں مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں نئی بستیوں کی تعمیر اور بحیرہ مردار، وادی اردن، اور جنوبی الخلیل کے پہاڑوں جیسے علاقوں میں بستیوں کی توسیع شامل ہے۔

قابض حکومت نے اس سے قبل 672 ملین شیکل کے بجٹ کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، لیکن کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کا  ابھی تک تعین نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button